چین اور سی پیک

امریکہ اور جاپان کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنی چاہیئے، چینی وزارت خارجہ

چین جوہری ہتھیاروں کو پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،تر جمان

بیجنگ -جاپانی اور امریکی وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع نے ٹوکیو میں "توسیع شدہ ڈیٹرنس” کے بارے میں پہلی وزارتی میٹنگ منعقد کی۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ "توسیع شدہ ڈیٹرنس” امریکہ اور جاپان کے اتحاد کا مرکز ہے ۔ منگل کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیا ہے اور ان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں کو پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ہمیشہ اپنی جوہری قوتوں کو قومی سلامتی کے لیے لازماً کم سے کم سطح پر برقرار رکھتا ہے، اور کسی کے مقابلے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتا ہے۔ جب تک کوئی بھی ملک چین کے خلاف جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کرنے کی دھمکی نہیں دیتا، اسے چین کے جوہری ہتھیاروں سے خطرہ نہیں ہوگا۔
"توسیع شدہ ڈیٹرنس” سرد جنگ کی پیداوار ہے جس کا مقصد امریکہ اور جاپان کے درمیان جوہری ڈیٹرنس تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔اس سے علاقائی کشیدگی کو ہوا ملے گی اور جوہری پھیلاؤ اور جوہری تصادم کے خطرے کو بڑھاوا ملے گا۔
چین ، امریکہ اور جاپان کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کریں، قومی اور اجتماعی سلامتی کی پالیسیوں میں جوہری ہتھیاروں کے کردار کو مؤثر طریقے سے کم کریں، اور تزویراتی استحکام کو فروغ دینے اور علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button