حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے،
حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ سمیت ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان شامل ہیں۔
جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک مذاکرات جاری ہیں۔