قومی

جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں مثبت بات چیت ہوئی، کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات 

راولپنڈی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں مثبت بات چیت ہوئی، کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کی شب یہاں کمشنر آفس راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے وفد سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کل مذاکرات میں معاملات پر مزید پیشرفت ہوگی۔ قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے ٹیکنیکل کمیٹی کے ہمراہ جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ مذاکرات کئے۔ حکومتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کے وفد کی قیادت لیاقت بلوچ نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button