چین اور سی پیک

چائنا اینٹی ڈوپنگ سینٹر کا امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ کھلاڑیوں کے لیے ڈوپنگ ٹیسٹ کی فریکوئنسی بڑھانے پر زور

بیجنگ – چین کے اینٹی ڈوپنگ سینٹر نے "امریکی ٹریک اور فیلڈ کھلاڑیوں کے لئے ڈوپنگ ٹیسٹ کی فریکوئنسی میں اضافہ اور فیئر پلے میں عالمی کھلاڑیوں کے اعتماد کی بحالی” کے عنوان سے ایک کھلا خط جاری کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ کے شعبے میں گہری خامیوں اور یو ایس اے ڈی اے کی جانب سے طریقہ کار اور معیارات کو بار بار نظر انداز کرنے کے پیش نظر، دنیا کے پاس یہ کہنے کا جواز ہے کہ امریکا کے ٹریک اینڈ فیلڈ میں منظم ڈوپنگ کا مسئلہ موجود ہے، اور امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ میں ڈوپنگ کے مثبت واقعات مسلسل تحقیقات اور توجہ کے مستحق ہیں. ہم انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) پر زور دیتے ہیں کہ وہ پیرس اولمپکس کے دوران امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹس کے ڈوپنگ ٹیسٹ کی فریکوئنسی میں اضافہ کرے، اور پرزور تجویز دیتے ہیں کہ ایتھلیٹکس انٹیگریٹی کمیشن (اے آئی یو) امریکی ٹریک اینڈ فیلڈ کھیلوں کی اینٹی ڈوپنگ نگرانی کو مضبوط بنائے، ایتھلیٹ ڈوپنگ کے پوشیدہ خطرات کی سختی سے روک تھام اور تحقیقات کرے تاکہ دیگر تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا مؤثر طور پر تحفظ کیا جائے اور منصفانہ کھیل میں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بحال کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button