قومی

جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں پارٹی عہدیداران کا انتخاب

آصف خان یونین کونسل صدر اور حامد علی شاہ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے

کراچی ۔ جمعیت علمائے  اسلام (ف) کے زیر اہتمام ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی فیز 5 میں یونین کونسل عہدیداران کے انتخاب کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ انتخابات مفتی عبداللہ کی زیر صدارت ناظم ٹائون عبدالوحید سولنگی اورلقمان شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

انتخابات میں آصف خان جے یو آئی یونین کونسل کے صدر اور سید حامد علی شاہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
یہ انتخابات پارٹی کارکنان کیلئے اپنے نمائندوں کے انتخاب کا اہم موقع تھا۔

پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے آصف خان اور سید حامد علی شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button