معروف امریکی گلوکار اور ریپر ”فیٹ مین اسکوپ“ کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گرنے سے چل بسے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 53 سالہ امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ، جن کا اصل نام آئزک فری مین سوئم تھا،”گرین اینڈ گولڈ پارٹی“ میں پرفارم کر رہے تھے کہ اسٹیج پر گر گئے ، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔