تفریح

اداکار عمران ہاشمی دوران شوٹنگ زخمی

اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری 2 (جی 2)‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی ان دنوں اسپائی تھرلر فلم گڈ اچاری کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں،  اداکار کو فلم کے ایک ایکشن سین کی عکسبندی کے دوران گردن پر گہرا زخم آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ عمران ہاشمی فلم کی شوٹنگ روک کر منگل تک ممبئی پہنچ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button