اداکار شہروز سبزواری ہم اسٹائل ایوارڈز میں ‘اسٹائلش ایکٹر ایوارڈ‘ (میل)ملنے پر تنقید کی زد میں آگئ
تقریب میں مداحوں کو اپنے پسندیدہ ستاروں کو ووٹ کرنے کا موقع بذریعہ آن لائن فراہم کیا گیا تھا۔
ٹیلی ویژن کیٹیگری میں کئی باصلاحیت اداکاروں کو ’اسٹائلش ایکٹر ایوارڈ‘ (میل ) کے لیے نامزد کیا گیا جن میں محب مرزا، شہروز سبزواری، حمزہ سہیل، وہاج علی اور علی رحمان خان شامل تھے۔
ان نامزدگیوں میں شہروز سبزواری اس ایواڈ کے حقدار ٹھہرے جو شائقین کو برہم کرگیا۔
وہاج کے چاہنے والوں کا ماننا ہے کہ اس ایوارڈ کے حقدار شہروز نہیں بلکہ وہاج علی ہیں کیونکہ وہاج نے ٹی وی ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، اداکار ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن‘ میں اپنے کردار ‘مرتسم خان‘ اور ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد حسین کے کردار کے بعد ایک فیشن آئیکون بن چکے ہیں۔
وہاج کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ ایوارڈ جیتیں گے لیکن نامزد ہونے کے باوجود ایوارڈ نہ ملنا وہاج کے چاہنے والوں کو ناراض کر گیا۔