قومی

وفاق سے خیبرپختونخوا کو فنڈز کی فراہمی شروع

وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ 

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی مد میں وفاق سے اپنا حق تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دیا ہے اور 15 دن بعد فنڈز مل رہے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ 76 سال کی تاریخ میں صوبے کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں ہوں گے جتنے آج ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ بجلی کے خاص منافع کی مد میں فنڈز کی فراہمی اب بھی زیر التوا ہے، وفاق سے فنڈز سے متعلق دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے، جبکہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم نے اپنے وسائل بھی کم کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button