عالمی

چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے چار روز ہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے چار روز ہ دورے پر پیر کواسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، پاکستان میں چین کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔چینی وزیراعظم جیسے ہی طیارے سے باہر آئے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کا جواب دیا ۔اس موقع پر پاکستان کے روایتی لباسوں میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے

۔ چینی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا اور اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ 11 برسوں کے بعد چین کے کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں انکو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وزیرِ اعظم کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دونوں وزراءِ اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button