قومی
Trending

دھرنے کی ناکامی، پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو ان کی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والے افراد پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخواکے پلیٹ فارم سے جلسہ کرسکتی ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button