سکردو :
سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، گاڑی لاپتہ، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے روندو کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر ملبے تلے دَب گئی۔
گاڑی کے حادثے کی صورت میں پہاڑی تودے میں دب کر پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی تاحال لاپتہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کل شام کے وقت پیش آیا ،اندھیرے کے پیش نظر رات کو ریسیکیو آپریشن شروع نہ کیا جا سکا اور آج دن طلوع ہوتے ہی یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ بدقسمت گاڑی سکردو سے شینگوس جا رہی تھی کہ پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔