قومی
Trending

بیرسٹرگوہر کا سیکڑوں شہادتوں سے لاتعلقی کا اعلان

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک احتجاج میں سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک احتجاج میں سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر کا کہنا تھاکہ فائنل کال کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سےملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارلیمنٹ اجلاس میں جائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں۔

 بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق غلط خبر چل رہی تھی، وہ اڈیالا جیل میں بالکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت سے متعلق جو خبریں پھیلائی جارہی تھیں وہ غلط ہیں، ان کی اڈیالا میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بھی غلط ہیں، بانی کو مظاہرے اور دیگرمعاملات پرمعلومات فراہم کی

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو رینجرز، پولیس اورپی ٹی آئی کے 12 شہدا کا بتایا، جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہیں ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ صرف شہادتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے سنگجانی، ڈی چوک کی بات کررہےہیں، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگی، ہم سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، پارٹی اپنا احتساب کرتی ہے، آڈیو لیک پر کوئی یقین نہیں رکھتی، میری عہدوں پر کوئی لالچ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہرکاکہناتھاکہ میری وزیراعلیٰ سے پانچ ملاقاتیں ہوئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے فی الحال مذاکرت کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button