قومی

اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں‘ سب سوشل میڈیا کا شوشہ ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائ اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صرف شوشہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018ء کے انتخابات کے بعد 2024ء کے انتخابات کو بھی مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ عید کے بعد بیٹھ کر جدوجہد کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل دے گی، ہم ہر قسم کے نتائج بھگتنے کو بھی تیار ہیں۔ ہم مثبت جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی نظام سے وابستہ ہیں اور رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button