قومی
Trending

دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور سر فہرست

فضائی معیار کے باعث لاہور کے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت

صبح سویرے لاہور کی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت رہا، جس کے سبب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔

 حکومت پنجاب نےالرٹ جاری کیا تھاکہ بھارت میں کثرت سے فصلوں کی باقیات جلانےسے لاہورکے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضا فہ ہو سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے خراب فضائی معیار کے باعث لاہور کے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کسی حصے میں بارش کا کوئِی امکان نہیں اور پنجاب کے بیشتر علاقوں کا اسموگ سے متاثر رہنے کا خدشہ ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button