قومی

مدارس بل پر صدر کے اعتراضات قانونی و آئینی ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد ۔

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان نے مدارس بل پر جو اعتراض لگائے وہ قانونی و آئینی ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق، قانونی اور آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سروپا تخیّل اور خیال آرائی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، صدر نے آئینی اعتراضات لگائے ہیں اور ان کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہوئی ہے۔ اس معاملے پر غیر ضروری بیان بازی اور تنقید برائے تنقید سے صدر پاکستان اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button