قومی

اپنے شہداء کے خون کا حساب ضرور لیں گے، علی امین گنڈاپور

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ڈی چوک پر شہید پارٹی کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اپنے شہداء کے خون کا حساب ضرور لیں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی امن کا راگ چھوڑیں، ہم نکلیں گے تو دکھائیں گے کہ کون بھاگتا ہے۔

ایبٹ آباد کے دورے اور حویلیاں واٹر سپلائی سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 26 نومبر کو ڈی چوک میں شہید ہونے والے کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،  ملک میں حقیقی جمہوریت کجیلئے جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا حساب ضرور لیں گے فسطائیت اور ظلم و جبر کے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پرعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ایک خود دار اور خودمختار قوم نہیں بنتے تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button