علاقائی خبریں

فیصل آباد میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

فیصل آباد کی جموں بستی میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے پانچوں افراد کی موت زہر خوانی کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق جموں بستی کے ایک گھر سے ملنے والی لاشوں میں خاتون، اس کی 3 بیٹیوں اور ایک بھتیجی کی لاش شامل  ہے۔ چاروں بچیوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے پانچوں افراد کی موت زہر خوانی کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے تاہم جائے وقوع سے مزید شواہد تلاش کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button