علاقائی خبریں
آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ، نظام زندگی مفلوج
مظفر آباد / گلگت بلتستان
دسمبر کے وسط میں ہی سردی نے رنگ جمانا شروع کر دیا۔ آزاد کشمیر میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں سمیت ضلع اسٹور میں برف باری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ بند ہو گیا ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں بابوسر ٹاپ، نانگا بربت اور بٹوگاہ میں بھی برف باری ہوئی۔ بعض جگہوں پر ایک سے دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی۔