علاقائی خبریں

فیصل آباد: لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے،9 افراد جاں بحق ہوگئے

فیصل آباد کے علاقے شریف پورہ کے گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے واقعے میں زخمی بچی اور ایک خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر تمام 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جون کو ستیانہ روڈ پر گھر میں لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج تھے۔

بعد میں واقعے میں جھلسنے والے گھر کے تمام افراد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ایک ایک کر کے دم توڑ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button