خبر

ایران میں حجاب نہ پہننے پر خاتون گلوکارہ گرفتار

تہران:

ایران میں ایک خاتون گلوکارہ کو آن لائن کنسرٹ کے دوران حجاب نہ پہننے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون گلوکارہ کا نام پرستو احمدی ہے۔ خاتون نے 11 دسمبر بروز بدھ کنسرٹ کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کی تھی۔

اس ویڈیو میں احمدی بغیر آستین کے لباس پہنے گانا گا رہی تھی۔ ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد جمعرات کو ایک عدالت میں احمدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے بعد پرستو احمدی کو ہفتے کے روز گرفتار کر لیا گیا۔

احمدی کی عمر 27 سال ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی سے بات کرتے ہوئے ایک ایرانی وکیل نے بتایا کہ سنگر کو پولیس نے ایران کے شمالی صوبے مازندران کے دارالحکومت ساری سے گرفتار کیا ہے۔ گلوکارہ کے علاوہ ویڈیو میں ان کے ساتھ نظر آنے والے 4 موسیقاروں میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button