قومی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے بھی درخواست واپس لے لی

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے بھی الیکشن کمیشن کیخلاف دائر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست واپس لے لی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد توہین عدالت کیس غیر موثرہو چکا ہے۔
پشاورہائیکورٹ کی جانب سے اس کی اگلی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی نے 11 جنوری کو انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پرالیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button