قومی

پشاور، بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا احتجاجی مظاہرہ، ریڈ زون میں داخل ہو گئے۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کرلی .
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور فنڈزکی عدم فراہمی کےخلاف اسمبلی چوک میں‌احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران بلدیاتی نمائندگان نے کثیر تعداد میں‌شرکت کی۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے باہر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ، اس دوران پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی کے واقعات بھی دیکھے گئے ۔
مظاہرین نے خیبر روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بلاک کر دیا، مظاہرے کے دوران اسمبلی چوک میں پولیس اور بلدیاتی نمائندے آمنے سامنے آ گئِے، حالات کشیدہ ہونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی نمائندے احتجاج کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس تک جانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس دوران پولیس نے بلدیاتی نمائندوں کو آگے جانے سے روک لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button