قومی

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز چھاپنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریباً 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپررز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپوریشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button