انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولینڈوالکر بھی کانفرنس میں شریک ہوئے، کانفرنس میں ماہرین، دفاعی حکام ، دانشوروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
رواں سال کانفرنس کا دائرہ کار دو طرفہ سے بڑھا کر علاقائی مسائل پر بات تک وسیع کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے میں جنرل سینڈرز کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ والکر کو نامزدگی پر مبارک باد پیش کی۔