قومی

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کراچی سے 120کلومیٹر دور

بحیرہ عرب میں 48 سال بعد اگست کے مہینے میں سمندری طوفان بن گیا جس کے زیر اثر کراچی، ٹھٹہ، حیدر آباد، بدین اور عمر کوٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے پر محکمہ موسمیات نے پانچواں الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے اور 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ طوفان کراچی کے جنوب سے 120کلومیٹر، ٹھٹہ کے جنوب مغرب سے 180 کلومیٹر کے فاصلے  پر ہے جبکہ عمان کے جنوب مشرق سے طوفان 250 کلومیٹر  اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 440 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں طوفان کے زیراثر 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بدین، ٹھٹہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈومحمدخان اور دیگر اضلاع میں تیزہواؤں کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور 80 کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے روک دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، سمندر میں ہوائیں 60 سے 70 اور جھکڑ  80 کلومیٹر فی گھنٹہ  کو چھو سکتے ہیں، ماہی گیر  31 اگست تک گہرے سمندرمیں نہ جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button