قومی

عالمی عدالت انصاف فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف کیس پر فیصلہ آج سنائے گی

دی ہیگ 🙂 غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف عالمی عدالت انصاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 17 ججوں کا پینل اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ آج پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے سنائے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ اسرائیل کیخلاف مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ آج 26 جنوری کے آنے والے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گی کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت میں کارروائی جاری تھی، 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔
جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی، اس دوران اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button