قومی

توہین الیکشن کمیشن : بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

I لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 جنوری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی دلائل طلب کررکھے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے جیل ٹرائل روکنے اور توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کی استدعا بھی کررکھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 18 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی بانی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے تھے اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی تھی۔
علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button