قومی

تحریک انصاف نے مذاکرات کا موقع دینے کیلئے سول نافرمانی کی تحریک روک دی

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی منصوبہ بند سول نافرمانی کی تحریک کو اتوار تک ملتوی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

پی ٹی آئی کے مطابق اپوزیشن جماعت نے مذاکرات کا موقع دینے کے لیے سول نافرمانی کی تحریک روکنے پر آمادگی ظاہر کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری فیصل حسین نے بدھ کے روز کہا کہ عمران خان نے پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ وہ اتوار تک انتظار کریں اور اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو انہیں سول نافرمانی کی مہم کو آگے بڑھانا چاہیے۔

چوہدری فیصل کے مطابق یا تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات مان لے یا اپوزیشن پارٹی کو باور کرائے کہ مطالبات حقیقی نہیں ہیں اور ان کے حل کے لیے بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف تھا کہ ان کے مطالبات درست ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے کارکن 9 مئی کے تشدد کی روشنی میں ڈیڑھ سال سے جیل میں تھے۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button