شیخوپورہ: شیخوپورہ میں 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔
ملزمان نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 80 سالہ بزرگ، 8 سالہ بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کیلئے شیخوپورہ آئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔