قومی

ایران میں مزدوروں پر حملہ دو طرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد ایران میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے معاملہ پر نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ایران میں دہشت گردانہ حملے میں پاکستانی مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے دہشت گرد واقعے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے مشترکہ دشمن نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی پاداش میں یہ گھناؤنا خونی کھیل کھیلا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے اور ہم اس کی بلاشبہ مذمت کرتے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں اوراس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ہم اس سنگین معاملے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنے کے عزم سے نہیں روک سکتے۔
نگران وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں،ایرانی حکومت سے اس حملے کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتا ہوں کہ ایسے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button