قومی

ابھی تک مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ نہیں ملا، غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمیں مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ ابھی تک نہیں ملا، حکومت سے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں جلدی نہ کرے، اجلاس میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

اتوار کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا وفد بھی جے یو آئی سے ملاقات کیلئے آیا، ہم نے ان سے یہی کہا کہ آئینی ترامیم کا مسودہ ہمیں نہیں ملا، جب ملے گا تو اسے پڑھ کر جائزہ لیں گے۔ یہی بات پی ٹی آئی کے وفد سے بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک آئینی ترامیم کا مسودہ پڑھ نہیں لیتے اس وقت تک اس پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں جلدی نہ کرے۔ حکومت اگر جلدی کرے گی تو اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button