کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کی جانب سے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مچھ میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا، سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد فورسز نے دہشت گردوں کیلئے تیاری کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں پاک فوج کے امن دستے پر حملہ، سپاہی شہید، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں دہشتگرد ناکامی کے بعد فرار ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے بھاگنے والے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا، ماہرین کے مطابق ایک دفعہ پھر بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، 1 دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعت جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ مچھ میں پہاڑوں سے راکٹ فائر ہونے کی رپورٹ ہے، کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر طرح سے الرٹ ہیں۔