قومی

عمرے کی آڑ میں گداگری کیلیے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر گرفتار

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے عمرے کی آڑ میں گداگری کی غرض سے بیرون ملک جانے والے چار مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ یہ مسافر کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

ایف آئی اےترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ، فیض محمد، گل حسن اور لعل محمد شامل ہیں۔ ملزمان عمرہ ویزہ کے بہانے گداگری کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے۔ چاروں ملزمان کا تعلق جعفر آباد، نصیر آباد، قمبر شہداد کوٹ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق امیگریشن کلیئرننس کے دوران ملزمان مشکوک پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان چاروں ملزمان عمرہ ادا کرنے کے بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف نکلے جبکہ ملزمان سعودی عرب میں رہائش اور ہوٹل بکنگ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہے۔ علاوہ ازیں ملزمان کے پاس سفری اخراجات کے لیے رقم بھی نہ تھی۔

گرفتار چاروںملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button