قومی
چیئرمین پیپلز پارٹی کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے اور ان سے آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی شامل تھے۔
جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔