قومی

پیپلزپارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی

حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی آج حیدرآباد اور رحیم یار خان میں سیاسی میدان سجائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد شہر کے ٹاؤن حسین آباد کے شہید ذوالفقار علی بھٹو سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
جلسے کا آغاز شام پانچ بجے سے ہوگا جس کیلئے پنڈال سج گیا، کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں آصفہ بھٹو زرداری سیاسی پاور شو کریں گی۔
آصفہ بھٹو زرداری نواز آباد چانگ ہاؤس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے، جیالوں کیلئے 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے مکمل سجا دیا گیا ہے، جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button