قومی
تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں۔
یہ بات جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتائی گئی ۔ اوگرا کے ترجمان عمران غزنوی نے بتایا کہ تمام آئل مارکٹنگ کمپنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں اور انہیں کھلا رکھیں۔ واضح رہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی وافر دستیابی موجود ہے۔