قومی

خوشخبری پٹرول فی لٹر 39۔15 روپے اور ڈیزل 88۔7 روپے فی لیٹر کمی

حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15.39 روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹرپیٹرول کی قیمت288.49 روپے کم ہوکر273.10روپے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7.88 روپے کمی کے بعد274.08 روپے فی لیٹرہوگئی۔نئی قیمتوں کااطلاق 16 مئی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کارحجان ہے، اوگرانے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے رحجان کے تناظر میں صارفین کیلئے قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button