قومی

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی: شہباز شریف

لاہور:  صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 فروری کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ یاد دلانے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ثابت قدمی اور ان گنت قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button