قومی

اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن

اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے

اسٹیٹ بینک کے آرٹ مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے 10، 100، 500، 1000 اور 5000 کے بینک نوٹ خواتین نے جبکہ 20 اور 50 کے نوٹ مرد حضرات نے ڈیزائن کیے ہیں۔

مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والا 500 روپے کا نوٹ بھی خاتون آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے جبکہ 10 اور 5000 کے دوسرے نمبر  پر آنے والے ڈیزائن مرد آرٹسٹ کی تخلیق رہے۔

 آرٹ مقابلے میں کامیاب ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے جس میں ثقافتی ورثے اور ترقی پسند سوچ کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

کامیاب ہونے والے بینک نوٹ عالمی ماہرین کو بھیجے جائیں گے جو اسٹیٹ بینک کی نئی سیریز کو ڈیزائن کریں گے، ماہرین کامیاب ڈیزائن کو  رہنمائی کے لیے استعمال کریں گے تاہم وہ بینک نوٹ ڈیزائن کرنے میں آزاد ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button