اسلام آباد: عام انتخابات کے انعقاد کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج 3 بجے طلب کر لیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد، نتائج سے متعلق بریفنگ لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران نتائج میں تاخیر کی وجوہات پر بھی الیکشن کمیشن کو بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن ممبران انتخابی نتائج میں تاخیر پر سخت برہم ہیں۔