لاہور: مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت سازی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پارٹی صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ ظہور الہٰی روڈ پر ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف صدر مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تعاون کی درخواست کریں گے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے جس میں حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔