علاقائی خبریں

ضلعی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سیمینار وواک کا اہتمام

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ صاحب کی جانب سے انٹرنیشنل ارتھ ڈے کے حوالے سے سیمینارو واک اور شجر کاری کا اہتمام کیا گیا۔

واک میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،سٹیشن کوآرڈینیٹر کامران علی اور میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر سمیت تمام ریسکیو افسران و ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے شرکت کی۔

آگاہی واک تحصیل موڑ ننکانہ صاحب سے شروع ہوکر احمد شاہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے زمین اور پودوں کی حفاظت،شجرکاری،پلاسٹک کے استعمال سے انکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے آگہی بینرزاور پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے۔

کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ٹیموں نے مختلف سکولز اور کالجز میں کرہ ارض کو سرسبز و شاداب بنانے کے بارے میں لیکچرز دئیے اور پودے تقسیم کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button