قومی
Trending
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پہلے پیرا میٹرز طے کرے، رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز
عرفان صدیقی مذاکرات چاہتے ہیں تو میڈیا پر بات کرنے کی بجائے ہم سے بات کریں، شبلی فراز کا بیان
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو پہلے اس کے پیرا میٹرز طے کئے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عرفان صدیقی اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو وہ میڈیا پر بات کرنے کی بجائے ہم سے بات کریں اور یہ واضح ہونا چاہئے کہ عرفان صدیقی کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے، عرفان صدیقی صاحب کی تقریر سنی، یہ بتایا جائے کہ وہ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔