جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہوتی، جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک کو آگے بڑھائے گی، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو عوام تک پہنچنے اور انہیں ملک کے حالات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سیاسی جماعتوں میں یکسوئی نہیں ہوتی، اس وقت تک جے یو آئی اپنے پلیٹ فارم سے تحریک کو آگے بڑھائے گی۔
پشاور، خیبر اور مہمند میں پارٹی عہدیداران سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ قوتیں عوام کے ووٹ کے حق کو یرغمال بنا لیتی ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ لوگوں کو میدان میں نکالیں، فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں بھی انہوں نے میدان میں اتر کر مقابلہ کیا، مجھے تو سیاسی جماعتوں پر تعجب ہے کہ انہیں گزشتہ انتخابات والا مینڈیٹ ملا لیکن اس بار انتخابات ان کے نزدیک جائز ہو گیے۔ انہوں نے کہا کہ
فلسطینی شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں 40 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوگئے، ہسپتال تباہ ہوگئے ہیں، خوراک اور امداد پہنچنے نہیں دی جا رہی، یہ تشویشناک صورتحال ہے۔