قومی
Trending

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد18 ہزارکیوسک اور اخرج 41 ہزار کیوسک ہے ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار800کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک ہے، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار200 کیوسک اور اخرج 16 ہزار 200 کیوسک ہے ، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5 ہزار500 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1480.54 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.283 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1145.75 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.545 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.40فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button