صوبہ خیبرپختونخواہ میں تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کی 6 خالی نشستوں پر پولنگ بروقت شروع ہوگئی۔پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔چئیرمین تحصیل کونسل کی 6 نشستیں استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ مرکزی کنٹرول روم سے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ جارہی ہے۔
پولنگ یا انتخابی عمل کے دوران قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عوام اپنی شکایات ٹیلی فون اسلام آباد 051111327000 پر کال کر کے رجسٹرڈ کریں۔