قومی

کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں، بانی پی ٹی آئی مئی میں عوام کے درمیان ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، اور نہ ہی کسی سے مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی مئی میں عوام کے درمیان ہوں گے، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ بانی پی ٹی آئی عید سے قبل رہا ہوں،

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button