قومی

شہید ہمارے لوگ ہوئے، معافی کس چیز کی مانگیں، عمر ایوب

فیصل آباد ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا، ہمارے نوجوان شہید ہوئے، شہید ہمارے لوگ ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بوگس مقدمات میں شامل تفتیش ہونے جا رہے ہیں، ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، ایسے حالات میں ملک چل نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں گندم میں 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، اس میں دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔

 عمر ایوب نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تک تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، ان کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button