ملتان ۔ جنوبی افریقہ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم 5 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔
مہمان ٹیم کی ٹیزمین برٹس نے ناقابل شکست نصف سنچری کی۔
سعدیہ اقبال نے تین وکٹیں حاصل کیں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض اور فاطمہ ثنا بالترتیب 52 اور 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
سلیمہ امتیاز انٹرنیشنل ویمنز میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔